اکثر پوچھے جانے والے سوالات
نیچے دیے گئے سوالات عام طور پر پوچھے جاتے ہیں۔ اگر آپ کو مزید رہنمائی چاہیے تو براہِ راست تو نیچے دیے گئے فارم کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔
اتحاد المدارس الاسلامیہ کیا ہے؟
اتحاد المدارس الاسلامیہ میں کون داخلہ لے سکتا ہے؟
مدارس دینیہ، جامعات اور تعلیمی ادارے جو دینی و عصری علوم کے امتزاج پر یقین رکھتے ہیں، اتحاد المدارس الاسلامیہ سے الحاق کے اہل ہیں۔
اتحاد المدارس الاسلامیہ کے بنیادی مقاصد کیا ہیں؟
فرقہ واریت کے خاتمے اور باہمی رواداری کا فروغ، جدید و قدیم علوم کی ترویج، نظریۂ پاکستان اور قومی یکجہتی کا تحفظ، اور طلباء کی فکری و اخلاقی تربیت۔
کیا اتحاد المدارس اسلامیہ کسی خاص مسلک سے وابستہ ہے؟
نہیں، اتحاد المدارس الاسلامیہ تمام مکاتبِ فکر کے درمیان باہمی احترام اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
اتحاد المدارس الاسلامیہ کی سرٹیفکیشن یا امتحانی نظام کیا ہے؟
یہ ادارہ اپنے نصابِ تعلیم اور امتحانی نظام کے ذریعے معیاری دینی و عصری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، جس میں شفافیت اور میرٹ کو بنیادی اہمیت دی جاتی ہے۔
اتحاد المدارس الاسلامیہ سے رابطہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟
آپ رابطہ صفحہ (Contact Us) کے ذریعے ہم سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں یا ای میل کریں:
✉️ contact@imipakistan.edu.pk
کیا اتحاد المدارس اسلامیہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے؟
جی ہاں، ہم عصری تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو تعلیم و تربیت میں شامل کر رہے ہیں، تاکہ طلباء کو جدید دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
