اکثر پوچھے جانے والے سوالات

نیچے دیے گئے سوالات عام طور پر پوچھے جاتے ہیں۔ اگر آپ کو مزید رہنمائی چاہیے تو براہِ راست تو نیچے دیے گئے فارم کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔

اتحاد المدارس الاسلامیہ کیا ہے؟
اتحاد المدارس الاسلامیہ ایک دینی و تعلیمی تنظیم ہے جس کا مقصد پاکستان میں دینی و عصری تعلیم کا فروغ، اتحاد و اتفاق کا فروغ، اور امتِ مسلمہ کی فکری و اخلاقی تعمیر ہے۔

مدارس دینیہ، جامعات اور تعلیمی ادارے جو دینی و عصری علوم کے امتزاج پر یقین رکھتے ہیں، اتحاد المدارس الاسلامیہ سے الحاق کے اہل ہیں۔

فرقہ واریت کے خاتمے اور باہمی رواداری کا فروغ، جدید و قدیم علوم کی ترویج، نظریۂ پاکستان اور قومی یکجہتی کا تحفظ، اور طلباء کی فکری و اخلاقی تربیت۔

نہیں، اتحاد المدارس الاسلامیہ تمام مکاتبِ فکر کے درمیان باہمی احترام اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

یہ ادارہ اپنے نصابِ تعلیم اور امتحانی نظام کے ذریعے معیاری دینی و عصری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، جس میں شفافیت اور میرٹ کو بنیادی اہمیت دی جاتی ہے۔

آپ رابطہ صفحہ (Contact Us) کے ذریعے ہم سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں یا ای میل کریں:
✉️ contact@imipakistan.edu.pk

جی ہاں، ہم عصری تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو تعلیم و تربیت میں شامل کر رہے ہیں، تاکہ طلباء کو جدید دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔